حیدرآباد میں یوٹیوب چینل کی خاتون صحافی ناہیدہ قادری کے اقدام خودکش معاملے میں سماجی کارکن سید سلیم گرفتار

حیدرآباد _ فیس بک پر ایک خاتون صحافی و سماجی کارکن اور اس کے گھر والوں کے خلاف نازیبا ریمارکس کرنے پر بے عزتی محسوس کرتے ہوئے مذکورہ خاتون صحافی نے نیند کی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔یہ واقعہ پرانا شہر حیدرآباد کے چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع گلشن اقبال کالونی میں ہفتہ کی رات پیش آیا۔خاتون صحافی کی شناخت ناہیدہ قادری کی حیثیت سے ہوئی ہے جو ایک یو ٹیوب نیوز چینل چلاتی ہے خاتون کو تشویشناک حالت میں کنچن باغ کے ایک خانگی ہاسپٹل میں داخل کردیاگیا۔جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے خاتون نے سیلفی ویڈیو لیتے ہوئے سید سلیم کے ریمارکس کی وجہ سے نیند کی گولیاں کھانے اور  خودکشی کرلینے کی سوشل میڈیا پر اطلاع دی تھی

ناہیدہ قادری کے گھر والوں کی شکایت پر پولیس نے چنچل گوڑہ کے سماجی کارکن سید سلیم کو پولیس نےاتوار کی صبح گرفتار کرلیا۔جس نے  فیس بک پر  ناہیدہ قادری اور ان کے ارکان خاندان کے خلاف نازیبا ریمارکس کئے تھے پولیس اس واقعے میں سید سلیم سے پوچھ تاچھ کررہی ہے