جرائم و حادثات

ٹیچر نے کلاس کے واٹس ایپ گروپ میں پوسٹ کردیا فحش ویڈیو

چینئی:ایک ٹیچر نے اسکول کے واٹس ایپ گروپ پر فحش ویڈیو پوسٹ کر دی۔ یہ واقعہ تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں پیش آیا۔ امبٹور کے علاقے میں رہنے والے آر میتھیوانن ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ایک خانگی اسکول میں ریاضی کے استاد کے طور پر کام کر رہا ہے۔ وہ 12ویں جماعت کے طلباء کو امتحانات کے لیے بھی ٹریننگ دیتا ہے۔ جمعہ کی رات اس نے اسکول میں 12ویں جماعت کے طالب علموں کے واٹس ایپ گروپ پر ایک فحش ویڈیو شیئر کی۔ طلباء اور دیگر اساتذہ  یہ پوسٹ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ تاہم ٹیچر کا کہنا ہے کہ حالت نشہ میں اس سے یہ حرکت ہوگئی۔اسکول انتظامیہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ پوسکو ایکٹ اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button