جرائم و حادثات

بیوہ خاتون اور 50 سالہ شخص کے عشق کا بھیانک انجام

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک 50 سالہ شخص نے بیوہ خاتون کو زندہ جلادیا‌جسکے‌ ساتھ اسکے ناجائز تعلقات قائم تھے۔ تفصیلات کے مطابق ‌لکشمی نامی خاتون کا شوہر فوت ہوگیا، اس‌نے اپنی بیٹی کی شادی کردی اور بیٹے کے ساتھ رہتی تھی‌۔ اس دوران اسکی ملاقات وینکٹیشورلو نامی شخص سے ہوئی جسکی بیوی مرچکی تھی اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ رہتا تھا، ان دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہوگئے، وینکٹیشورلو، لکشمی پر اپنے ساتھ رہنے کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا جبکہ خاتون انکار کررہی تھی، برہم وینکٹیشورلو کل پٹرول لےکر خاتون کے گھر پہنچا اور اس پر چھڑک کر آگ لگادی جسکے نتیجے میں خاتون جھلس کر موقع پر ہی فوت ہوگئی جبکہ ملزم بھی معمولی طور پر جھلس گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button