جرائم و حادثات

گیس کے اخراج سے مکان میں لگی بھیانک آگ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد زندہ جل گئے، حادثہ پرکئی طرح کے شکوک وشبہات

کتہ گوڑم: ریاست تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں گیاس کے اخراج کے نتیجہ میں لگی آگ کے نتیجہ میں شوہربیوی اوران کی بیٹی زندہ جل گئے۔ یہ واقعہ پالونچہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق راما کرشنا نامی شخص اپنی بیوی شری لکشمی اوردو جڑواں بیٹیوں 12 سالہ ساہیتی اورساہتیہ کے ساتھ مقیم تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کے گھرمیں گیس کے اخراج کی وجہہ سے آگ لگ گئی جس کی وجہہ سے راما کرشنا اس کی بیوی اوربیٹی ساہتیہ موقع پرہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی دوسری بیٹی کو 80 فیصد جھلسی ہوئی حالت میں علاج کیلئے ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔ ابتداء میں یہ سمجھا جارہا تھا کہ شاید یہ حادثہ ہے،پولیس کواس حادثہ پرشکوک وشبہات ہورہےہیں اوراس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ حادثہ ہے یا پھراس خاندان نے اجتماعی طورپرخودکشی کی ہے کیونکہ پولیس کومعلوم ہوا ہے کہ راما کرشنا جو پیشہ سے تاجرتھا کافی مقروض ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button