جرائم و حادثات

ضلع نظام آباد میں ایک ہی رات 11 مکانات میں چوری

Photo imagine

 نظام آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک ہی رات میں 11 مکانات میں چوری کی واردات پیش آئی۔ضلع کے نندی پیٹ منڈل کے کدوان پور میں چوروں نے 11مکانات کونشانہ بناتے ہوئے نقد رقم، طلائی زیورات اور دیگر سامان کی چوری کرلی۔یہ افراد تقریب میں شرکت کے لئے اپنے رشتہ داروں کے پاس گئے ہوئے تھے تاہم چوروں کے گروہ نے ان کے مکانات میں قفل شکنی کے ذریعہ یہ واردات انجام دی۔پڑوسیوں نے دوسری صبح مکانات کو کھلادیکھ کر ان کو فون کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔بعد ازاں یہ افراد وہاں پہنچے۔گھر کا ساراسامان بکھراہوا تھا۔پولیس کو اس بات کی اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجس کامعائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button