جرائم و حادثات

چور، ملازمین پولیس کے سیل فونس اور پرس چرا کر فرار

 ورنگل:چوری کے معاملے میں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کرنے کے بعد ایک چور ملازمین پولیس کے پرس اور سیل فونس چوری کرکے فرار ہوگیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک چور کو سی سی ایس  کے عملہ نے گرفتار کرکے مٹے واڑہ پولیس کے حوالے کیا۔ کل رات جب پولیس ملازمین پولیس محو خواب تھے سارق وہاں سے فرار ہوگیا، وہ جاتے جاتےپولیس کانسٹبلز کے سیل فونس اور پرس بھی لے گیا۔ پولیس اس چور کو تلاش کررہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button