گاڑی کے دستاویز طلب کرنے پر ٹریفک پولیس ملازم کا اغوا

نوئیڈا: دستاویز طلب کرنے پر ایک نوجوان نے ٹریفک پولیس ملازم کا اغوا کرلیا۔ فلمی انداز کا یہ عجیب وغریب واقعہ ریاست اترپردیش کےگریٹر نوئیڈا میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق دو سال قبل ٹیسٹ ڈرائیو کے نام سے 29سالہ سچن راول ماروتی سویفٹ کار لے کر شوروم سے فرار ہوگیا تھا، اس نے گاڑی پر نقلی نمبر پلیٹ لگا لی تھی‌۔ دو روز قبل وہ اسی کار میں جارہا تھا کہ ٹریفک پولیس کانسٹیبل ویریندر سنگھ نے اسے روک لیا اور گاڑی کے دستاویز دکھانے کو کہا، نوجوان نے بتایا کہ اسکے پاس دستاویز نہیں ہے اور اس نے پولیس کانسٹیبل سے کہا کہ وہ گاڑی میں سوار ہونے پر اسے سیل فون میں اسکی نقل دکھا سکتا ہے، جیسےہی پولیس کانسٹیبل کار میں سوار ہوا نوجوان نے کار کے ڈور لاک کردئیے اور ملازم پولیس کو دس کیلو میٹر لے جاکر سنسان مقام پر چھوڑ کر راہ فرار اختیار کی‌۔ اسکے خلاف سرجا پور پولیس نے کیس درج کرکے اسے گرفتار کرکے اسکے پاس سے چوری کی کار ضبط کر لی۔