جرائم و حادثات

ٹراویل پوائنٹ کے مالک کا قتل۔چشم دید گواہ اور پولیس کا بیان

حیدرآباد: ٹراویل پوائنٹ میں کام کرنے والے قاضی نجم الدین کے رشتے کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ آج ایک شخص ان کے بھائی سے ملاقات کے لیے دفتر پہنچا، اس نے مدد کی خواہش کی، بعد ازاں وہ اس کے ساتھ دفتر سے نیچے اترے جہاں دفتر آئے ہوئے شخص کے چار تا پانچ ساتھی وہاں موجود تھے، ان تمام نے مل کر قاضی نجم الدین پر حملہ کردیا۔ان کے پاس خنجر اور راڈس تھے،  بیچ بچاؤ کی کوشش پر انہوں نے اس نوجوان پر بھی حملہ کر کے اسے زخمی کردیا۔پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ فوری طور پر حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی لیکن مقام واقع کے پاس نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ قاتلوں کی شناخت کی جا سکے۔ سمجھا جاتا ہے کہ باہر بھجوانے کے مسئلے پر پر ہوئے تنازعہ میں یہ قتل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آج رات حیدرآباد  کے این ایم ڈی سی علاقے میں ٹراویل پوائنٹ کے مالک کا ان کے دفتر کے پاس قتل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button