ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کویتا کو 6 ماہ قید کی سزا

ورنگل _ تلنگانہ میں برسراقتدار جماعت ٹی آرایس کی خاتون رکن پارلیمنٹ کو عوامی منتخبہ نمائندوں کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے محبوب آباد کی  رکن پارلیمنٹ مالوت کویتا کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے  10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے دوران رائے دہندوں میں رقومات کی تقسیم پر رکن پارلیمنٹ کے خلاف بورگم پاڈو پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا  ۔ عدالت نے ہفتے کے روز فیصلہ سنایا۔ تاہم ، رکن پارلیمنٹ کویتا نے اس کیس  میں 10،000 روپے جرمانہ ادا کیا۔ جس پر عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔اور اپیل کے لئے وقت بھی دیا۔