تلنگانہ

ورلڈ کپ فائنل میچ چھوڑ کر ان کے جلسہ عام میں لاکھوں لوگوں کی شرکت پر پرینکاگاندھی نے کہی یہ بڑی بات

حیدرآباد _ تلنگانہ کے  اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی زور و شور سے پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں انھوں نے آصف آباد میں منعقدہ کانگریس کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس تلنگانہ کی ترقی کا ویژن رکھتی ہے۔

 

اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس جاب کیلنڈر پر عمل کا وعدہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ سونیا گاندھی نے دیا ہے۔انہوں نے تلنگانہ کے خانہ پور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ چندرشیکھرراوکے دس سالہ دور حکومت میں تلنگانہ کو لوٹا گیا۔ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیاگیا۔ ملازمتیں فراہم نہیں کی گئیں۔

 

انہوں نے کہا کہ بے روزگاروں کو الاونس نہیں دیاگیا جس کا وعدہ کیاگیا تھا۔انہوں نے کہاکہ مرکز کی مودی حکومت کارپوریٹس کے قرض معاف کررہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی کانگریس اور اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بناتے ہوئے سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ کارروائی کروارہے ہیں

پرینکاگاندھی نے کہا کہ آج انڈیا کا ورلڈ کپ میں فائنل میچ ہونے کے باوجود ان کے جلسہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کرتے ہوئے کانگریس کی کامیابی کی ضمانت دی ہے مجھے پورا یقین ہے کہ کانگریس اقتدار میں آنے والی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button