باجہ بجانے پر اعتراض کرتے ہوئے ولیمہ کی تقریب میں حملہ _ حیدرآباد کے نامپلی میں واقعہ

حیدرآباد _ حیدرآباد کے ایک علاقے میں ولیمہ کی تقریب میں باجا بجانے پر اعتراض کرتے ہوئے مقامی افراد نے فنکشن ہال میں مہمانوں اور میزبانوں پر حملہ کردیا جس میں چند بچے زخمی ہوگئے۔یہ نامپلی کے لکشمی نگر میں واقع کمیونٹی ہال میں پیش آیا۔جہاں ولیمہ کی تقریب کے موقع پر باجہ بجانے پر مقامی افراد نے اعتراض کرتے ہوئے تقریب میں شریک مہمانوں خواتین اور بچوں پر حملہ کردیا اور توڑ پھوڑ مچادی اس واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں  انہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا حملہ آوروں نے دلہے کو نیچے دھکیل دیا ۔ پیر کی رات پیش آئے اس حملے کے واقعہ کے خلاف نامپلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔اور پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا