جرائم و حادثات

بیوی نے شوہر کے کان‌کاٹ دئیے

محبوب آباد: جائیداد کے لیے ایک بیوی نے اپنے بیٹے کے ساتھ ملکر شوہر پر حملہ کیا، یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔ چنتا گٹہ تانڈہ کے رہنے والے کوٹیا کے پاس تین ایکڑ اراضی ہے، وہ جائیداد اس کی بیوی وجیا اور چھوٹا بیٹا ان کے نام پر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس پر دباؤ ڈال رہے تھے۔ کل رات کوٹیا پر اس کی بیوی اور بیٹے نے مل کر آنکھ میں مرچ پاوڈر چھڑک کر حملہ کردیا حملے کے دوران انھوں نے چاقو سے کوٹیا کے کان‌کاٹ دئیے۔ حملے کے بعد‌کوٹیا‌کسی طرح سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور اس‌نے پولیس سے شکایت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button