ہاتھ پاوں باندھ کربیوی نے دبا دیا شوہرکا گلا

سوریہ پیٹ: ریاست تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں ایک بیوی نے اپنے شوہرکا قتل کردیا۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق 33 سالہ سنجیوا اپنی بیوی سنیتا کے ساتھ دھرماپورم میں مقیم تھا۔ شوہرعادی مئے نوش بتایا گیا ہے اوروہ اپنی بیوی کو ہراساں کیا کرتا تھا۔ مسلسل ہراسانی سے تنگ آکرسنیتا نے اپنے شوہرکے ہاتھ اورپاوں اوڑھنی سے باندھ دئیے اوراس کا گلا گھونٹ کرقتل کردیا۔