جرائم و حادثات

بیوی نے جسم کے نازک حصہ پر مارکر شوہر کا قتل کردیا

پلمانیرو:ریاست آندھرا پردیش کے چتور ضلع میں ایک بیوی نے شوہر کے جسم کے نازک حصے پر حملہ کر کے اسکا قتل کر دیا اور اسے حادثاتی موت قرار دینے کی کی کوشش کی۔ قریب تین ماہ بعد پولیس نے اس معاملے کو حل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پلمانیرو کے رہنے والےکیشو اور ریکھا شوہر، بیوی بتائے گئے ہیں، شوہر اپنی بیوی کو مسلسل ہراساں کیا کرتا تھا، جس سے آ کر بیوی نے دو مئی کو جھگڑے کے دوران اپنے شوہر کے جسم کے پرائیویٹ پارٹ پر لات مار دی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی، بعدازاں اس نے اس واقعے کو حادثہ ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا کہ کیشو کے موت جسم کے نازک حصہ پر مار لگنے سے ہوئی ہے۔ پولیس نے جب بیوی ‌کو حراست میں لے کر اپنے انداز میں آج کی تو اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ہراسانی سے تنگ آکر اس نے اپنے شوہر کی جان لے لی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button