نیشنل

مرکزی وزیر کشن ریڈی کو سینہ میں تکلیف کی شکایت پر ایمس میں داخل کردیا گیا

نئی دہلی _ یکم مئی ( اردولیکس) مرکزی وزیرسیاحت جی کشن ریڈی کو اتوار کی رات سینہ میں شدید تکلیف کے باعث نئی دہلی کے ایمس منتقل کیاگیا۔سینہ میں درد کی شکایت پر ان کو ایمس لے جایاگیاجہاں ان کے درکار طبی معائنے کئے گئے۔وہ کارڈیاک کیریونٹ میں ڈاکٹرس کی نگرانی میں ہیں۔ان کے اسپتال میں ہونے کی اطلاع کے ساتھ ہی ان کے حامیوں کے ساتھ ساتھ پارٹی لیڈروں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے ان کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔کشن ریڈی کے قریبی ساتھیوں نے ان کے حامیوں اور پارٹی لیڈروں سے کہا کہ وہ ان کی صحت کے تعلق سے پریشان نہ ہوں کیونکہ ان کی صحت مستحکم ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button