سنگدل بیٹوں نے ضعیف ماں کے ساتھ کی یہ حرکت

حیدرآباد _ سنگدل  بیٹوں نے اپنی ضعیف ماں کو سڑک پر چھوڑدیا۔یہ دل دہلادینے والا واقعہ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں پیش آیا۔تین بیٹوں نے ضلع کے کوڑنگل میں اپنی 80سالہ ضعیف ماں کو بس اسٹاپ کے قریب کو چھوڑدیا اور وہاں سے چلے گئے۔یہ ناکارہ بیٹے اپنی ماں کو ان کو بوجھ سمجھتے تھے تاہم ان کی پیدائش سے لے کر ان کو بڑے کرنے تک ماں کی محنت کو وہ فراموش کرگئے۔یہ ضعیف خاتون دو دن تک بھوکی رہی جس کے نتیجہ میں وہ بے ہوش ہوگئی۔اس ضعیف خاتون کی پریشان کن حالت دیکھ کر کوڑنگل بلدیہ کے صدرنشین جگدیشور ریڈی نے کہا کہ اس خاتون کو اولڈ ایج ھوم میں منتقل کیاجائے گا۔