ایجوکیشن

مولانا آزاد اور ان کا عہد“ نمائش کا افتتاح

حیدرآباد، 9 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہم جب جب ان کی تصویریں دیکھتے ہیں، ایک تازہ منظر ہماری آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ میں ”مولانا آزاد اور ان کا عہد“ نمائش کے تمام منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے اس شاندار اور معلوماتی نمائش کا اہتمام کیا۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، شیخ الجامعہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے پیر کو یومِ آزاد تقاریب کے سلسلے میں مرکز مطالعات اردو ثقافت کی جانب سے منعقدہ 5 روزہ نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔

 

اس نمائش میں مولانا آزاد کی نایاب تصاویر، ان کی تحریر کردہ کتابوں اور ان پر لکھی گئی اہم تصانیف پر مبنی ہے۔ اس میں ایک کرونولوجی ”مولانا آزاد۔ماہ و سال کے آئینے میں“ کے زیر عنوان بھی رکھی گئی ہے جس کے ذریعے مولانا آزاد کی زندگی کے اہم واقعات اور ان کی خدمات سے واقفیت حاصل ہوتی ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد، او ایس ڈی پروفیسر صدیقی محمد محمود، صدر نشیں یومِ آزاد تقاریب پروفیسر سید علیم اشرف جائسی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر زائر حسین، پروفیسر محمد فریاد، ڈاکٹر احمد خان، ڈاکٹر آمنہ تحسین، ڈاکٹر فیروز عالم، ڈاکٹر قیصر احمد کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعدادموجود تھی۔نمائش کے کوآرڈنیٹر جناب حبیب احمد، میوزیم کیوریٹر اور ڈاکٹر محمد زبیر احمد، شریک کوآرڈنیٹر ہیں۔ جناب معراج احمد، اسسٹنٹ پروفیسر نے تکنیکی تعاون کیا ہے۔ یہ نمائش 11 نومبر تک جاری رہے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button