شادی شدہ خاتون پر دوسری شادی کرنے ساتھی ملازم کا دباؤ _ خاتون وی آر اے کی خودکشی

کریم نگر_ تلنگانہ میں ایک شادی شدہ خاتون وی آر اے نے دوسری شادی کے لئے ہراساں کرنے پر خودکشی کرلی ۔پداپلی ضلع پولیس میں پیش آئے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات اس طرح ہیں، مہنکلی دیویہ (33) ، جو پیڈپالی منڈل کے نامپلی ولیج ریونیو اسسٹنٹ (وی آر اے) کی حیثیت سے کام کرتی تھی ۔ اس کی کچھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور خاندانی جھگڑے کی وجہ سے وہ الگ رہ رہی تھی۔ پیڈپالی منڈل کوٹاپلی وی آر اے  وینکٹیشم کچھ عرصے سے اسے محبت کے نام پر ہراساں کررہا تھا ۔ دیویہ کے خاندان کے افراد نے کئی بار وینکٹیشم کو اپنی حرکتوں سے باز آجائے کا انتباہ بھی دیا تھا ۔ اس کے باوجود وینکٹیشم کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔وینکٹیشم نے دو دن قبل پیڈپالی  تحصیلدار کے دفتر کے عارضی ملازم کے ذریعہ دیویہ کو شادی کا پیغام بھی بھیجا تھا دیویہ نے شادی کی پیش کش قبول نہیں کی۔ جس پر ان دونوں میں بحث وتکرار بھی ہوئی اور دیویہ نے وینکٹیشم کی ہراسانی سے تنگ آکر فیان سے لٹک کر خودکشی کرلی ۔ دیویہ کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے