شادی‌سے انکار۔ 2 بچوں کی ماں نے عاشق کے چہرے پر ڈال دیا تیزاب

ترواننتاپورم:دو بچوں کی ماں نے شادی سے انکار کرنے والے شخص پر تیزاب پھینک دیا۔ یہ واقعہ کیرالہ کے اڈاکو ضلع میں پیش آیا۔ 35 سالہ شیبا اور 28 سالہ ارون کمار کی ملاقات فیس بک پر ہوئی، شیبا نے ارون کو شادی کی پیشکش کی تاہم ارون کو پتہ چلا کہ شیبا شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں۔اس نے‌انکار کردیا جسکے بعد شیبا اسے پیسوں کے لیے بلیک میل کررہی تھی۔اس مہینے کی 16 تاریخ کو ارون کمار اپنے بہنوئی اور ایک دوست کے ساتھ چرچ گیا ہوا تھا۔ شیبا وہاں پہنچی اور اس نے شادی سے انکار کرنے والے ارون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا‌جس کے نتیجے میں وہ شدید جھلس گیا تھا اسے تریویندرم میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ تیزاب کے حملے کی وجہ سے ارون کی بینائی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ ارون کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے دوران شیبا کا چہرہ بھی معمولی طور پر جھلس گیا۔ یہ منظر چرچ میں لگے سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہو گیا۔ شکایت ملنے کے بعد پولس نے مقدمہ درج کر کے شیبا کو گرفتار کر لیا۔