ماں بیٹی کی اجتماعی خودکشی۔ضلع جگتیال کے میٹ پلی میں واقعہ

میٹ پلی:ضلع جگتیال میٹ پلی منڈل کے آتما نگر میں ایک خاتون نے اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ اجتماعی خودکشی کرلی۔ماں بیٹی نے نہر میں چھلانگ لگا دی جسکے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی۔ گزشتہ روز گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے وہ دونوں گھر سے نکل گئے تھے۔ انکی نعشیں آج صبح آتما نگر میں کنال سے دستیاب ہوئیں۔ مرنے والوں کی شناخت وناجا (28) سال اور اسکی بیٹی شانوی (6) سال کے طور پر کی گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے نعشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔