جرائم و حادثات

خاتون عہدیدار کا اپنے ہی گھر میں ناملعوم افراد کے ہاتھوں قتل

بنگلورو  _ 5 نومبر ( اردولیکس ڈیسک) بنگلورو میں ایک خاتون سرکاری عہدیدار کو  نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کردیا۔  اتوار کی صبح قتل کی یہ واردات سامنے آئی ۔

پولیس نے بتایا کہ 43 سالہ کہ پرتھیما جو کرناٹک حکومت کے مائنز اینڈ جیولوجی ڈپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائرکٹر کے طور پر کام کررہی تھی کو ناملعوم افراد نے ہلاک کردیا ۔  حملہ آوروں نے اسے سبرامنی پورہ میں واقع اس کی رہائش گاہ پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ ہفتہ کو اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد کار ڈرائیور نے انھیں رات تقریباً 8.30 بجے گھر چھوڑ دیا تھا

قتل کی یہ  واردات اس وقت پیش آئی جب  وہ گھر میں تنہا تھی اور ان کے شوہر اپنے  بیٹے کے ساتھ اپنے آبائی مقام گئے ہوئے تھے ۔ پرتیما کا بھائی ہفتہ کی رات کئی مرتبہ فون کیا لیکن پرتیما نے جواب نہیں دیا۔جس پر ان  کا بھائی اتوار کی صبح گھر آیا جہاں بہن خون میں لت پت مردہ پائی گئی۔

 

اس نے فوراً پولیس سے رابطہ کیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ آٹھ سال سے کرائے پر ایک ہی گھر میں رہ رہی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور اس کے جاننے والے ہیں۔ واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button