نیشنل

8 شادیاں کرکے دلہوں کو دھوکہ۔ نویں شادی کرنے کی کوشش خاتون پکڑی گئی

نئی دہلی: ایک نہیں دو نہیں 8 شادیاں کرکے دلہوں کو دھوکہ دینے کے بعد نویں شادی کیلئے تیارشاطرخاتون کو پولیس نے پکڑلیا۔ ریاست ہریانہ کے کائیترضلع سے تعلق رکھنے والی خاتون کی شادی سال 2010 میں ایک شخص سے ہوئی تھی انھیں دو بچے ہیں۔ چارسال بعد شوہراچانک لاپتہ ہوگیا۔ شوہرکی جانب سے چھوڑدینے پراس نے زندگی گذارنے کیلئے لوگوں شادی کے نام پردھوکہ دینے کا منصوبہ بنایا۔ وہ بیویوں کو چھوڑدینے والے اوربیچلرس کو اپنا نشانہ بنایا کرتی تھی۔ وہ اپنی ماں کی مدد سے ایسے افراد کو اعتماد میں لے کران کے ساتھ شادی کرتی اورشادی کے دس دن بعد مختلف بہانوں سے لڑائی جھگڑے کرکے خودکشی کی دھمکی دیتے اورکچھ نقدی اورزیورلے کرانھیں چھوڑدیا کرتی۔ اس طرح اس نے پنجاب اورہریانہ میں 8 افرادکو دھوکہ دیا اورنویں شادی کی تیاری میں تھی کہ پولیس کو اطلاع مل گئی اورپولیس شادی کے منڈپ میں پہنچ گئی۔ شادی روک کراس خاتون کو اسٹیشن لایا گیا طبی معائنوں پرپتہ چلا کہ وہ ایڈس کی مریضہ ہے جس کے ساتھ ہی اس سے شادی کرنے والے 8 افراد سکتہ میں آگئے۔ پولیس ان کا معائنہ کروانے کی تیاریاں کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button