جرائم و حادثات

بانسواڑہ ،قاتلانہ حملہ میں زخمی صبا نامی خاتون کی حیدرآباد کے ہاسپٹل مں موت

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع کاماریڈی کے بانسواڑہ میں قاتلانہ حملہ میں زخمی خاتون علاج کے دوران حیدرآباد کے ہاسپٹل میں جانبرنہ ہوسکی۔ میستری گلی سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون صبا سلطانہ منگل کے دن قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہوگئیں تھیں انھیں علاج کیلئے پہلے نظام آباد کے ہاسپٹل لے جایا گیا وہاں سے حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں ان کی موت ہوگئی۔

ان پراس وقت نامعلوم ملزم نے قاتلانہ حملہ کیا جب گھرمیں کوئی موجود نہیں تھے۔ پولیس اس معاملہ کی مکمل چھان بین کررہی ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ اس واردات میں نابالغ لڑکا ملوث ہے اوراس نے خاتون نے سرپرمہلک ہتھیارسے حملہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button