جرائم و حادثات

کاماریڈی میں خاتون کا قتل۔ سرجسم سے الگ کردیا گیا

کاماریڈی میں خاتون کا قتل۔ سرجسم سے الگ کردیا گیا

کاماریڈی:تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں ایک خاتون کا بڑی ہی بے دردی سے قتل کرتے ہوئے سر، تن سے جدا کردیاگیا۔گذشتہ ماہ کی 17تاریخ سے خاتون لاپتہ ہوگئی تھی۔ضلع کے دیوینی پلی دیہات کے حدود کے ایک کھیت میں اس کی لاش پائی گئی۔مقامی افراد نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کے تحت لاش کا پنچنامہ کرتے ہوئے اس کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے مختلف زاویوں سے اس کی جانچ بھی شروع کردی۔مقتول خاتون کی شناخت کاماریڈی منڈل کے یاسم پلی تانڈہ کی رہنے والی انیتا کے طورپر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button