تلنگانہ

تلنگانہ میں زبردست بارش ۔ کڑم پراجیکٹ کے 3 دروازے کھول دئیے گئے

File photo

نرمل: ریاست بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران ضلع نرمل کے کڑم پراجیکٹ میں بارش کے پانی کا بہاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ بالائی علاقوں میں ہو رہی بارش کی وجہ سے ذخیرہ آب کی سطح مکمل ہو گئی ہے۔

 

 

پانی 700 فٹ تک پہنچ گیا اس وقت بالا علاقوں سے 13320 کیوزک پانی پراجیکٹ میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پراجیکٹ کی سطح آب 696 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ذخیرہ آب کی سطح آب مکمل ہونے پر عہدیداروں نے تین گیٹ کھول دیے اور 29 ہزار 889 کیوزک پانی نشیبی علاقوں میں چھوڑا جا رہا ہے۔

 

 

پراجیکٹ کے جملہ 18 دروازے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہوئی زبردست بارش کے دوران کڑم پراجیکٹ کی سطح آب مکمل ہو گئی تھی۔ تازہ طور پر ایک بار پھر سطح آب مکمل ہونے کی وجہ سے تین دروازے کھولتے ہوئے پانی چھوڑا جارہا ہے۔

 

 

عوام کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی طرح پانی کا بہاؤ جاری رہا تو مزید گیٹس کھولنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button