جرائم و حادثات

خاتون سب انسپکٹر کی خودکشی

وجئے نگرم: ریاست آندھراپردیش کے وجئے نگرم میں ایک خاتون پولیس سب انسپکٹر نے خودکشی کرلی۔ متوفیہ کی شناخت 25 سالہ کے بھوانی کے طورپرکی گئی ہے۔ وہ سکھی نیٹی پلی پولیس اسٹیشن سے وابستہ تھیں اورکرائم ٹریننگ کیلئے پانچ دن قبل وجئے نگرم کے پولیس ٹریننگ کالج پہنچی اوروہیں کورارٹرس میں مقیم تھیں۔ کل رات دیرگئے انھوں نے فیان سے لٹک کرپھانسی لے لی۔ فوری طورپرانتہائی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا پولیس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button