معاشی پریشانیوں سے تنگ خاتون نے دو بچوں کے ساتھ کرلی خودکشی

کھمم _ کھمم شہر میں  معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر ماں نے اپنے دو معصوم بچوں کے ساتھ خودکشی کرلی ۔تفصیلات کے بموجب کھمم شہر کے ریوتی ٹاکیس سنٹر کے ساکن ڈی روی کی بیوی ونیتا عمر 30سال اپنے دو معصوم بچوں کے ہمراہ چیتنیا عمر 9سال روہیتا عمر 7سال کے ساتھ آج کھمم کے منیر ندی میں گود کر خودکشی کر لی کھمم 3ٹون پولیس نے مقام حادثے پر پہنچ کر نعشوں کو ندی سے نکال کر بفرض پوسٹ مارٹم کھمم کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ معاشی پریشانیوں کی وجہ سے خود کشی کرلی۔