پب جی گیم‌کھیلنے‌سے روکنے پر حیدرآباد میں نوجوان نے لے لی پھانسی

حیدرآباد: پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر حیدرآباد میں ایک نوجوان نے خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ آج شہر کے جیڈی میٹلہ علاقے میں پیش آیا۔ مقامی شیوراج نامی 20 سالہ نوجوان اس گیم کی لت کا شکار ہوگیا تھا اور گھنٹوں گیم کھیل رہا تھا،جس پر اس کے ماں باپ نے اسے ڈانٹا۔ ماں باپ کی ڈانٹ پر نوجوان نے پھانسی لے لی۔