جرائم و حادثات

نرمل میں سرعام قتل کی وحشیانہ واردات

نرمل: ریاست تلنگانہ کے نرمل میں آج دن دہاڑے ایک نوجوان کا وحشیانہ انداز میں قتل کردیا‌گیا۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ زبیر نامی نوجوان پر فیصل نے تعاقب کرتے ہوئے بیل بازار کے قریب پٹرول پمپ کے پاس کپڑے کاٹنے کی قینچی سے حملہ کردیا اور اس کا گلا کاٹ دیا، جسکے نتیجے میں نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا اسے علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سابق میں ملزم اور مقتول پڑوس میں رہا کرتے تھے۔ قتل کی وجہہ افئیر یا پرانی دشمنی سمجھی جارہی ہے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button