جرائم و حادثات

سکندرآباد اسٹیشن میں پرتشدد احتجاج مزید 10 گرفتار، عادل آباد ضلع کا نوجوان بھی شامل

حیدرآباد: سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں پرتشدد احتجاج اورتوڑ پھوڑ کے معاملہ میں ملوث مزید 10 افراد کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ریلوے پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کے بعد مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے اوران کی گرفتاری عمل میں آئی۔ گاندھی ہاسپٹل میں طبی معائنوں کے بعد ان تمام کو ریلوے کورٹ کےمجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا،مجسٹریٹ نے انھیں عدالتی تحویل دینے کا حکم جاری کیا،جس کے بعد ملزمین کو چنچل گوڑہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار کیے گئے 10 افراد میں سے پانچ واٹس ایپ گروپ ایڈمن بتائے جاتے ہیں۔ گرفتارشدگان میں عادل آباد ضلع کا پرتھوی راج بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button