شرابی باپ کے خلاف 12 سالہ لڑکی کی پولیس میں شکایت _ جگتیال میں انوکھا واقعہ

جگتیال _   باپ کے روزانہ حالت نشہ میں گھر آکر ماں کی پٹائی کرنے کی شکایت ایک 12سالہ لڑکی نے پولیس سے کی۔یہ انوکھا واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا۔یہ لڑکی روزانہ اس کی ماں پر اس کے باپ کے ظلم کو برداشت نہیں کرپائی۔اس کی شکایت کی جگتیال ٹاون پولیس اسٹیشن کی خاتون سب انسپکٹرنے بغور سماعت کی اور پھر اس لڑکی کے ساتھ اس کے گھر دیگر ملازمین پولیس کے ساتھ جاکر اس کے باپ کی کونسلنگ کرتے ہوئے حالت نشہ میں گھر آکر ظلم کرنے کے خلاف انتباہ دیا اور کہا کہ اگر وہ ایسا کرے گا تو اس کے خلاف معاملہ درج کیاجائے گا اور اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی