جرائم و حادثات

پداپلی میں نوجوان لڑکی مشتبہ حالت میں زخمی

پداپلی _ پداپلی ضلع کے خانہ پور گاوں میں ایک نوجوان لڑکی مشتبہ حالت میں شدید زخمی ہوگئی۔لڑکی کے سر پر کسی نے لکڑی سے زور دار حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لڑکی کا سر شدید زخمی ہوگیا۔جس کو علاج کے لئے کریم نگر منتقل کردیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کے والد کے حملے میں ہی یہ لڑکی زخمی ہوگئی۔لڑکی کا پڑوسی ستیش اس کے ساتھ غلط حرکت کررہا تھا ستیش کی حرکت کو محسوس کرتے ہوئے لڑکی کے باپ نے لکڑی سے ستیش پر حملہ کردیا تاہم ستیش اس حملہ میں بچ گیا اور  لکڑی کا زبردست مار لڑکی کے سر پر لگ گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button