نیشنل

ایک کروڑ روپئے ادا کرو ورنہ تاج محل کو ضبط کرلیا جائے گا

نئی دہلی: آگرہ میونسپل کارپوریشن نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (ASI) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تاج محل پر 1.9 کروڑ روپے واٹر ٹیکس اور 1.5 لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اس کیلئے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے ، ٹیکس ادا نہ کرنے پر تاج محل کو ضبط کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔
اے ایس آئی سپرنٹنڈنٹ راج کمار پٹیل نے میڈیا کو بتایا کہ یادگاروں پر پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں ہوتا ہے۔ ہم پانی کے لیے ٹیکس ادا کرنے کے بھی ذمہ دار نہیں ہیں کیونکہ اس کا کوئی تجارتی استعمال نہیں ہے۔ کیمپس کے اندر ہریالی کو برقرار رکھنے کے لیے پانی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ تاج محل کے لیے پانی اور پراپرٹی ٹیکس سے متعلق نوٹس پہلی بار موصول ہوا ہے،ہو سکتا ہے کہ غلطی سے بھیجا گیا ہو۔
اے ایس آئی حکام نے بتایا کہ تاج محل کو 1920 میں ایک محفوظ یادگار قرار دیا گیا تھا اور برطانوی دور حکومت میں بھی اس یادگار پر کوئی ٹیکس یا واٹر ٹیکس نہیں لگایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button