جرائم و حادثات

شادی سے انکار پر لڑکی کا عاشق کے مکان کے سامنے دھرنا _ عادل آباد ضلع میں واقعہ

عادل آباد _ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد  ضلع میں شادی سے انکار پر ایک لڑکی نے اپنے عاشق کے مکان کے سامنے دھرنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے ٹونکینا گاوں کی رہنے والی 24سالہ لڑکی،26سالہ لڑکے تروپتی سے محبت کرتی تھی۔یہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔حال ہی میں تروپتی کو پولیس کانسٹیبل کی ملازمت ملی جس کے بعد اس نے شادی سے انکار کردیا۔تروپتی کے شادی سے انکار کے بعد لڑکی نے اس کے مکان کے سامنے دھرنادیااوراس سے انصاف کامطالبہ کیا۔لڑکی کے خاندان والوں نے اس سلسلہ میں پولیس سے لڑکے کے خلاف شکایت کی جس کے بعد پولیس عہدیداروں نے تروپتی کی کونسلنگ کی

متعلقہ خبریں

Back to top button