تلنگانہ

  کو یتا کے خلاف غیر اخلاقی ریمارک کی سخت مذمت۔بنڈی سنجے کے خلاف کارپوریٹر ایم اے قدوس کی پولیس سے شکایت    

نظام آباد 11/مارچ (اردو لیکس ) نظام آباد بی آر ایس ایم یل سی مسز کے کو یتا سے متعلق  بی جے پی کے ریاستی صدر وا یم پی بنڈی سنجے کی جانب سے انتہائی غیر اخلاقی بیان دینے پر سینئر کارپوریٹر ڈویژن نمبر 58 ایم اے قدوس نے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

انھوں نے بنڈی سنجے کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ بی جے پی ریاستی صدر بنڈی سنجے مہذب سماج میں رہنے کے لائق نہیں ہے اور عوامی نمائیندہ مسز کے کو یتا جیسی معزز خاتون کے ساتھ اس طرح کے گھٹیا خیالات کا اظہار کرنا انکے پاگل کی دلیل ہے ایم اے قدوس نے بی آریس پارٹی قائدین اختر احمد خان ، رفیق قریشی، مرزا یونس بیگ، عبد المجاہد کے ہمراہ نظام آبادٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں بنڈی سنجے کے خلاف تحریری شکایت کی اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button