حیدرآباد میں آن لائن کرکٹ سٹہ چلانے والا گرفتار

حیدرآباد _ حیدرآباد کی رچہ کنڈہ اسپیشل آپریشنس ٹیم نے آن لائن کرکٹ سٹہ بازی کے گروہ کاپتہ چلاتے ہوئے ایک شخص کو سرورنگر سے گرفتار کرلیا۔پولیس نے اس کے قبضہ سے 15.7لاکھ روپئے، ایک کریڈٹ کارڈ،کار ضبط کئے اور بیشتر بینکس کے 69.6لاکھ روپئے کی رقم منجمد کروائی۔گرفتارشخص کی شناخت ناگرکرنول ضلع کے اچم پیٹ کے رہنے والے 25سالہ صادق کے طورپر کی گئی ہے جو فی الحال سرور نگر میں مقیم تھا۔پولیس نے  کہا کہ وہ آن لائن کرکٹ کی سٹہ بازی شہر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر کیا کرتا تھا۔وہ بکیز کی جانب سے دی گئی آئی ڈیز حاصل کرتے ہوئے کرکٹ کی سٹہ بازی کرتا تھاجو غیرقانونی سرگرمی آن لائن چلاتے تھے۔