نیشنل

دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا اور وزیر صحت مستعفی

دہلی: دہلی کی سیاست میں اہم پیش رفت دیکھی جارہی ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا جنہیں حال ہی میں دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور وزیر صحت ستیندر جین جو پہلے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہوئے تھے نے اپنے  عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چیف منسٹر اروند کجریوال نے ان دونوں کے استعفی قبول کر لیے۔ معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی گرفتار لیڈروں کو کابینہ میں برقرار رکھنے پر تنقید کر رہی ہے۔ اس پس منظر ان دونوں کے استعفیٰ نے سیاسی گوشوں میں سنسنی پیدا کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button