جرائم و حادثات

یوٹیوب چینل کے رپورٹر کا قتل _ معطل شدہ کانسٹیبل اور اس کا بھائی ملوث!

کرنول _ آندھراپردیش میں یوٹیوب چینل کے ایک رپورٹر کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔کرنول ضلع کے نندیال ٹاون سے تعلق رکھنے والا کیشو مقامی طور پر ایک یوٹیوب چینل میں رپورٹر کے طور پر کام کرتا تھا حال ہی میں اس نے نندیال میں مٹکہ چلانے والے ایک ریاکٹ کو اپنے چینل میں بے نقاب کیا تھا اس معاملے میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی ملوث تھا جس پر اعلی عہدیداروں نے اس کانسٹیبل کو معطل کردیا تھا بتایا گیا ہے کہ اتوار کی رات کیشو اپنے ساتھی کے ساتھ کسی کام سے جا رہا تھا معطل شدہ کانسٹیبل کے بھائی اور دیگر نے کیشو کو بات چیت کے بہانے روک لیا اور اسکرو ڈرائیور سے دیوانہ وار کردیا۔اس حملہ میں کیشو کی موت ہوگئی۔

یوٹیوب چینل کے رپورٹر کیشو کی ہلاکت کا ڈی جی پی گواتم سانگ نے سخت نوٹ لیتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button