جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کے ذمہ داروں کی سی ای او حج کمیٹی آف انڈیا یعقوب شیخ سے ملاقات

نارائن پیٹ: 13 ڈسمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کے ذمہ داران کا ایک قافلہ آج الحاج امیر الدین ایڈوکیٹ صدر سوسائٹی کی قیادت میں چیف اگزیکٹو آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی جناب یعقوب شیخ سے انکے دفتر میں ملاقات کرکے نارائن پیٹ ضلع کو علحدہ حج کوٹہ الاٹ کرنے کیلئے ایک تحریری یاداشت پیش کی اور اسکے علاوہ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندرریڈی کا سفارشی مکتوب بھی حوالے کیا۔ وفد نے موصوف آفیسر کو واقف کراتے ہوے کہا کہ نارائن پیٹ ریاست تلنگانہ کا ایک جدید ضلع ہے جو سال 2019ء میں تشکیل دیا گیا ہے جہاں پر مسلمانوں کی کافی اکثریت موجود ہے لیکن یہاں سے حاجیوں کیلئے علحدہ کوٹہ مقرر نہیں کیا گیا جس کے سبب یہاں کے مسلمانان کو فریضہ حج کا موقع نہیں مل رہا ہے سابقہ ضلع محبوب نگر جسمیں یہ شامل تھا وہیں کوٹہ الاٹ کیا جارہا ہے جس کے سبب اس ضلع کے مسلمانوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بعد ازاں تمام تر گفتگو کو بغور سننے کے بعد آفیسر یعقوب شیخ نے یہ تیقن دیا کہ سال 2023ء سے ہی نارائن پیٹ ضلع کیلئے علحدہ کوٹہ مقرر کیا جائیگا۔ اس وفد میں صدر حج سوسائٹی الحاج امیر الدین ایڈوکیٹ کے علاوہ محمد تاج الدین ٹنگلی’ محمد تقی خرادی’ محمد ذاکر ہزاری ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button