گجرات کے ہاسپٹل میں آگ لگنے سے 16 مریض اور دو نرسیں ہلاک

احمدآباد_ ایک طرف ملک میں کورونا وائرس سے روزآنہ ہزاروں افراد کی موت ہورہی ہے  تو دوسری طرف کوویڈ اسپتالوں میں آگ لگنے کے واقعات وقفہ وقفہ سے پیش آرہے ہیں جس میں بھی کئی افراد کو جان سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے گذشتہ رات اسی طرح کے واقعہ میں گجرات میں ایک ہاسپٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ بھروچ کے پٹیل ویلفیئر کوویڈ اسپتال میں جمعہ کی آدھی رات کو پیش آنے والے اندوہناک حادثے میں 16 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ان میں سے ، 14 کورونا سے  متاثر مریض اور دو  نرسیں تھیں۔ حکام نے بتایا کہ مزید 50 مریضوں کو مقامی افراد اور فائر فائٹرز نے بچا لیا ۔ پولیس نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آئی سی یو میں لگی۔ بھروچ ایس پی راجندر سنگھ نے کہا کہ کوویڈ وارڈ میں علاج حاصل کرنے والے شدید دھواں کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔