جرائم و حادثات

ورنگل شہر میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی اور اس کے ارکان خاندان کا بے ہیمانہ قتل

ورنگل _ تلنگانہ کے ورنگل شہر میں ایک چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور اس کے ارکان خاندان پر جان لیوا حملہ کردیا جس میں تین افراد  ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ یہ دل دہلانےوالا واقعہ آج صبح ورنگل کے ایل بی نگر میں پیش آیا ۔ ورنگل اے سی پی کلکوٹا گری کمار کے مطابق محمد چاندپاشا اپنے خاندان کے ساتھ ایل بی نگر ، ورنگل میں رہتے ہیں۔ وہ اپنے چھوٹے بھائی شفیع کے ساتھ مویشیوں کا کاروبار کرنے تھے اس دوران  ایک سال سے ان دونوں کے درمیان رقمی لیں دین کے مسئلہ پر تنازعہ میں شروع ہوا ہے۔ دونوں کے درمیان تقریبا ایک کروڑ روپے کا تنازعہ چل رہا تھا ۔ شفیع ، جو اس واقعہ پر  ناراض تھا ، نے آج صبح کے اوقات میں چاند پاشا کے گھر پہنچ کر ان کے خاندان پر حملہ کیا۔

صبح تقریبا  3-4 بجے شفیع نے کچھ دیگر نامعلوم افراد کے ساتھ چاند پاشا کے گھر کا دروازہ کٹر کی مدد سے توڑ دیا اور اندر داخل ہوا۔ اور گھر میں  محو خواب چاندپاشا ، بیوی صابرہ بیگم ، بیٹوں شاہد ، سمیر اور برادر نسبتی خلیل پر چاقووں سے اندھا دھند حملہ کردیا ۔جس میں چاند باشا ، صابرہ بیگم اور خلیل موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے دو بیٹے شدید زخمی ہوئے۔ وہ ایم جی ایم ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ چاند پاشا کی بیٹی روبینہ نے پولیس کو بتایا کہ شفیع قتل کا ذمہ دار ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button