حیدرآباد میں دو منہ والے سانپ کو فروخت کرنے والی گینگ گرفتار

حیدرآباد _ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں دو منہ والے سانپ کو 70 لاکھ  روپے میں فروخت کرنے والی چار رکنی گینگ کو پکڑ لیا گیا ۔اور ان کے قبضے سے سانپ، کار، موٹر بائیک اور چار سیل فون ضبط کرلئے گئے۔

محکمہ جنگلات کے ویجیلنس عہدیداروں نے حیدرآباد کے ای سی ای ایل میں ایک مکان سے سانپ کے ساتھ چار افراد کو گرفتار کرلیا جن میں روہت، وینکٹ رمنا، سریدھر اور انجینا پرساد شامل ہیں دو منہ والے سانپ کو گھر میں رکھنے پر خزانہ ملنے کا لالچ بتاتے ہوئے یہ گینگ اسے بھاری قیمت میں فروخت کرنے کی کوشش کررہی تھی