جرائم و حادثات

نظام آباد شہر میں قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں 4 مسلم نوجوان گرفتار _ مزید دو مفرور

نظام آباد_ 24 جون ( اردولیکس تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے سائی نگر کے پاس 22 جون کی رات دو نوجوانوں پر چاقو سے جان لیوا حملہ کرنے اور دیگر چند نوجوانوں کو مار پیٹ کرنے کے الزام میں 6 مسلم  نوجوانوں کے خلاف اقدام قتل کے ساتھ دیگر سیکشن کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور 6 حملہ آوروں میں چار کو گرفتار کرلیا گیا۔

کمشنر پولیس نظام آباد ناگا راجو نے حملہ آوروں کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ چہارشنبہ کی رات 12 بجے کے قریب آٹو میں ریلوے اسٹیشن جانے والے چند نوجوانوں کو دو موٹر سائیکل پر سوار 6 نوجوانوں نے سائیڈ نہ دینے کے چھوٹے مسلہ پر آٹو روک کر حملہ کردیا۔جس میں سائی کرشنا اور وشنو کو پیٹھ پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا گیا۔جب کہ آٹو میں سوار دیگر افراد کو بھی مارا گیا۔حملہ آوروں کی شناخت کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ہونے والوں میں سید خواجہ پینٹر کالونی، عبدازبیر دھرماپوری ہلز، محمد شاداب آٹو نگر،شیخ فیروز آٹو نگر شامل ہیں جبکہ دو ملزم اجو اور سلام مفرور ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button