بریکنگ نیوز _ دہلی کے روہنی کورٹ میں فائرنگ _ گینگسٹر جتندر گوگی کے ساتھ تین افراد ہلاک

نئی دہلی _ دہلی کے روشنی کورٹ میں پیش آئے فائرنگ واقعہ میں گنگسٹر جیتندر گوگی اور دیگر تین افراد ہلاک ہوگئے۔ گینگسٹر جتندر گوگی ، جو اس سال کے اوائل میں جیل  سے آزادانہ طور پر غیر قانونی کاموں کو انجام دے رہا تھا جمعہ کو دہلی کی روہنی عدالت میں فائرنگ کے دوران مارا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، گوگی پر حریفوں نے اس وقت گولیاں چلائی جب اسے عدالت میں پیش کیا جا رہا تھا اس فائرنگ میں  تین دیگر افراد ہلاک اور چند زخمی ہوئے ہیں۔

 

روہنی کے ڈی سی پی پرناو تائل نے کہا کہ ایڈوکیٹ کی وردی میں دو حملہ آوروں نے گوگی پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے بھی فائرنگ کی۔اس میں دو  حملہ آور مارے جانے کی اطلاعات ہیں گوگی کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے 19 مقدمات کے علاوہ درجنوں ہفتہ وصولی، ڈکیتی ، گاڑی چوری اور ڈکیتی کے  مقدمات درج ہیں۔