تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی نکہت زرین سے فون پر بات _ گولڈ میڈل جیتنے پر دی مبارکباد

حیدرآباد _ 7 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمس کے خواتین باکسنگ فائنل میں تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین کے گولڈ میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر چندرشیکھرراو  نے نکہت زرین کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 

چیف منسٹر نے کہا کہ نکہت زرین کی جیت سے تلنگانہ کی شان ایک بار پھر دنیا میں پھیل گئی ہے۔ چندرشیکھرراو نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی حکومت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

اس موقع پر چیف منسٹر  کے سی آر نے سونے کا تمغہ جیتنے والی نکھت زرین سے شخصی  طور پر فون پر بات کی اور انہیں مبارکباد دی۔  کے سی آر نے نکہت زرین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے گولڈ میڈل حاصل کرکے ہندوستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button