جرائم و حادثات

ورنگل قتل معاملہ میں 6 افراد گرفتار _ مقتول کا چھوٹا بھائی محمد شفیع اہم ملزم

ورنگل _ ورنگل پولیس نے جمعرات کو شہر کے ایل بی  نگر قتل کیس کے ملزمین کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ ورنگل پولیس کمشنر ترون جوشی نے اس موقع پر تفصیلات بیان کی ۔ تین افراد کے قتل کیس میں 6 ملزمان محمد شفیع ، بوینی وینکنا ، ایم ڈی ساجد ، راگلو وجیندر ، محمد مرزا اکبر اور محمد پاشا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کمشنر نے بتایا کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے چاند پاشاہ کے چھوٹا  بھائی شفیع کے درمیان مویشیوں کی خریداری اور جائیداد کے تنازعات تھے۔  ملزمین کے پاس سے حملہ میں استعمال کردہ چاقو ، ایک کٹنگ مشین ، دو آٹوز اور ایک ٹو وہیلر گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button