تلنگانہ

ایک ہفتہ کے اندر 200 یونٹ مفت برقی اور 500 روپے میں گیس سلنڈر کی اسکیم شروع کرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اعلان

حیدرآباد _ 21 فروری ( اردولیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایک ہفتہ کے اندر ریاست کے تمام سفید راشن کارڈ رکھنے والوں کے لئے 200 یونٹ مفت برقی اور 500 روپے میں گیس سلنڈر کی اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

اپنے حلقہ کوڑنگل میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایک ہی وقت 4300 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت اپنے وعدوں کو ایک کے بعد دیگر پورے کررہی ہے اقتدار میں آنے کے ایک ہفتہ کے اندر خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس طرح آیندہ ایک ہفتہ میں مزید دو وعدوں کو پورا کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button