جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 11 سالہ نواسہ نے ایسا کردیا بڑا کام _ جس پر نانا کو مجبورأ جانا پڑا پولیس اسٹیشن

حیدرآباد میں 11سالہ نواسہ نے ایسا کردیا بڑا کام _ جس پر نانا کو مجبورآ جانا پڑا پولیس اسٹیشن

حیدرآباد _ 15 دسمبر ( اردو لیکس) حیدرآباد میں ایک نواسہ نے آن لائن گیم کھیلتے ہوئے اپنے نانا کے 11 لاکھ  روپے کی رقم سائبر سارقوں کے ہاتھ لگا دی ۔جو گیمینگ ایپ کے ذریعہ دوسرے کے اکاونٹ میں منتقل ہوگئی۔ رقم سے محروم ہونے والے شخص کوئی عام آدمی یا بزنس مین نہیں ہیں بلکہ وہ پولیس کے ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر ہیں تفصیلات کے مطابق سید اصغر علی حیدرآباد کے نیشنل پولیس اکیڈمی میں سب انسپکٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ ریٹائرڈمنٹ کے بعد ان کے بینک اکاونٹ میں کافی رقم تھی  اس دوران ان کا 11 سالہ نواسہ اپنے نانا  اصغر علی کے  فون کو آن لائن کلاس کے لئے استعمال کرتا تھا اور اس فون پر آن لائن گیمنگ کھیلتا تھا ۔یہ فون بینک اکاؤنٹ سے منسلک تھا اس دوران آن لائن گیمنگ ایپ کے ذریعہ بھاری رقم اصغر کے بینک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی۔یہ واقعہ جاریہ سال جولائی کا ہے معاملے کا علم ہونے پر اصغر علی نے جولائی میں سائبرآباد سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کرائی۔ سائبرآباد پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے سنگاپور میں آن لائن گیمنگ آفس کی نشاندہی کی اور ان سے رابطہ کیا۔ سائبرآباد پولیس نے پانچ ماہ کی طویل کوششوں کے بعد سید اصغر علی کے اکاؤنٹ میں11 لاکھ روپے منتقل کر دیئے۔ گم شدہ نقدی کی واپسی سے متاثرہ خاندان خوش ہے اور سائبرآباد پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button