جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں برقعہ پوش لڑکی کو گاڑی کی ٹکر۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں ہوئے سڑک حادثہ میں ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔ فتح دروازہ کی رہنے والی 20 سالہ نشاط فاطمہ نامی لڑکی اپنی بہن کے ساتھ درگاہ شریف کی زیارت کے بعد گھرواپس ہورہی تھی کہ اسے تیز رفتارفوروہیلرنے مخالف سمت سے ٹکردے دی، جس کے نتیجہ میں لڑکی زخمی ہوگئی۔ بے قابو گاڑی نے لڑکی کو ٹکردینے کے بعد کرانہ اسٹورکوبھی ٹکردے دی جس کی وجہہ سے دو رفریجریٹرس اوردیگراشیاء کو بھی نقصان پہنچا۔ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ کاماٹی پورہ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button