نیشنل

راجستھان میں ٹرین حادثہ _ 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

جئے پور _ 2 جنوری ( اردولیکس) راجستھان میں سوریہ نگری ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔ ممبئی کے باندرہ سے جودھ پور جا رہی سوریہ نگری ایکسپریس کے 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔پیر کی  صبح 3.27 بجے پالی میں راجکیواس کے قریب 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا۔

نارتھ ویسٹرن ریلوے کے سی پی آر او نے بتایا کیا کہ حادثے سے 11  بوگیاں متاثر ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجہ سے دیگر مسافروں کو خصوصی بسوں میں ان کی منزلوں تک پہنچایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے لائن کی مرمت بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے سے مزید دو ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button